Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پریشر کُکر کچھ دن میں پھٹ کر اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کرنیوالوں کو جھلسا دیگا ، عارف علوی

 سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پریشر کُکر کچھ دنوں میں پھٹ کر اقتدار پر غاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں عارف علوی نے کہا کہ بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے۔ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال ودولت باہر رکھا ہوا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔ ملک میں جاری لوٹ مار کو ختم کریں گے، ہم وفادار پاکستانی ہیں  جنھوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم بھی دیکھیں گے یہ کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کو قوموں کی برادری میں عزت سے کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔

Related posts

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر دائود شاہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment