Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی ،پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آرہے ہیں، روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہو گی، یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ہم یو اے ای کے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہماری حکومت پر اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے، 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔ پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں، روٹی سمیت دیگر اشیا ءکے نرخ میں مزید کمی ہوگی،  مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔  پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے شر سے ملک محفوظ ہے، ہماری حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

Related posts

ایلون مسک کا ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہو گا ، سعد رفیق کی حصہ لینے سے معذرت

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

Mobeera Fatima

Leave a Comment