Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوسٹ گارڈ کی گوادر میں کارروائی ، اربوں روپے کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے اربوں روپے مالیت کی  منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی اور جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 54.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

Related posts

بجلی ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں، پاور ڈویژن

admin

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ کے ججز کیلئے 3ناموں کی منظوری، ججوں کی تعداد17ہوجائے گی

admin

Leave a Comment