Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا۔

ایرانی فوج کے جنرل اسٹاف نے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے بلندی پر پہاڑی سلسلے سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر پری پلان روٹ پر پرواز کر رہا تھا، ہیلی کاپٹر نے حادثے سے قبل طے شدہ روٹ پر سفر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے سے قبل واچ ٹاور اور فلائٹ عملے کے درمیان گفتگو میں کسی بھی قسم کی کوئی مشتبہ بات سننے کو نہیں ملی، ہیلی کاپٹر کے کریو کی آخری گفتگو حادثے سے تقریباً ایک منٹ پہلے ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل سٹاف کی ابتدائی رپورٹ میں تفتیش کاروں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگایا تاہم اس حوالے سے ایرانی فوج مزید تفصیلات جاری کرے گی۔

Related posts

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

ایران کے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید

admin

پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment