Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نیتن یاہو اگر ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا، جرمنی

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز کے ترجمان اسٹیفن ہیبر سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی اور اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی میں داخلے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

جرمنی کا بیان برلن میں اسرائیلی سفیر رو پروسور کی جانب سے جرمنی کو آئی سی سی کا مذکورہ فیصلہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی پروسیکیوڑ کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع یووا گیلینٹ کے ساتھ ساھ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع کرنے اور اس دوران بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے تھے۔

آئی سی سی نےان کے ساتھ ساتھ حماس کے سربراہ کے وارنٹ بھی جاری کردیے تھے۔

Related posts

برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد بھارت میں قیام کریں گی

Mobeera Fatima

سعودی عرب نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے15 فیصد حصص خرید لئے

Mobeera Fatima

روس کیساتھ 3 سالہ جنگ میں45 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، صدر یوکرین

Mobeera Fatima

Leave a Comment