Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کا سولر پینلز صارفین کے لیے گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرانے پر غور

حکومت کی جانب سے سولر پینلز صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گراس میٹرنگ کی نئی پالیسی کے حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور اس پالیسی کو متعارف کرانے کی وجہ ملک میں بجلی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانا ہے۔ تاہم گراس میٹرنگ سے متعلق حکومت کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے وضاحت کی ہے کہ حکومت کا نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا نیٹ میٹرنگ کی پالیسی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بطور وزیراعظم اپنے گذشتہ دور میں متعارف کرائی تھی۔ حکومت نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی کیونکہ یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کے دل کے قریب ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وہ سولر صارفین جن کے پہلے ہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے نیٹ میٹرنگ کے معاہدے ہیں وہ بالکل متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا حکومت نیٹ میٹرنگ کا فروغ جاری رکھے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی میں کوئی تبدیلی کی جائے گی۔

Related posts

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد ، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

Mobeera Fatima

کراچی: بارش میں کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment