Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کہا کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے، حالات کا جائزہ لیا، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی۔

پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی، جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن لیا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر اور نادرا آپریشنل روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کی جس میں نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی،پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

محسن نقوی نے یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنانے کا پلان طلب کر لیا اور کہاکہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے، حالات کا جائزہ لیا، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔

وزیر داخلہ نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیا،کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن کا حکم دیدیا۔

Related posts

پیٹرولیم لیوی کی مد میں رواں سال 1468 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ

Mobeera Fatima

نادیہ خان اپنا عجیب و غریب نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں

admin

زرتاج گل کی 25اکتوبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

Mobeera Fatima

Leave a Comment