Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ویرات کوہلی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

کامیاب ترین بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بعد ایک طویل بریک لوں گا۔

سال 2008 میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کوہلی نے اپنے پیچھے کوئی نامکمل منصوبہ نہ چھوڑنے اور مستقبل میں کسی پچھتاوے سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور کھلاڑی ہمارے پاس کیریئر کا اختتامی وقت ہوتا ہے، اس لیے میں پیچھے رہ کر کام کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب میرا کام مکمل ہوجائے گا میں چلا جاؤں گا، آپ مجھے کچھ دیر کے لیے نہیں دیکھ سکیں گے، اس لیے میں اسے اپنے کھیلنے کے وقت تک سب کچھ دینا چاہتا ہوں اور یہی وہ چیز ہے جو مجھے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے سال 2024 کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے اور ویرات کوہلی کے اس بیان کے بعد ان کے چاہنے والے شائقین کرکٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Related posts

بجلی کی قیمت، تبدیلیوں کا بوجھ متوسط یا کم آمدنی والے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

Mobeera Fatima

پرتگال میں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا قانون نافذ

Mobeera Fatima

ایلون مسک کیلئے نیا پیکیج منظور، دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے شخص بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment