Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے چار ماہ میں 400 ارب کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نہیں ہوگی۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ لے کر آرہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،
پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

Related posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار، سندھ کا بجٹ پیش

Mobeera Fatima

اسلام آباد کی طالبات، خواتین اساتذہ کیلئے پنک بسیں چلانے کا اعلان

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment