Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنادیا۔

ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں عمران خان کی اس کیس میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہ اس کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس اور عدت کیس میں تاحال سزا معطل نہیں ہوئی۔

Related posts

پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، وفاقی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں مزید کمی ، انڈوں مزید مہنگے

Mobeera Fatima

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Mobeera Fatima

Leave a Comment