Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، طیب ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب ایردوان نے کہا کہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب ایردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کا ترکیہ میں علاج کیا جا رہا ہے۔

حکومتی نمائندے نے وضاحت کی کہ جن لوگوں کے علاج کے متعلق ترکیہ کے صدر نے بات کی وہ  صرف حماس کے فائٹرز کے بارے میں نہیں تھی بلکہ وہ غزہ کے عام شہریوں سے متعلق تھی۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

Mobeera Fatima

اسرائیل کی شام کے ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر بمباری ، رن وے اور سٹوریج تنصیبات کو نشانہ بنایا

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment