Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

زرمبادلہ ذخائر میں 1.14 ارب ڈالرز کا اضافہ

عالمی مالیاتی فنڈز آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کوختم ہوئے ہفتے میں 1.14 ارب ڈالربڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 مئی کو 14 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.11 ارب ڈالر بڑھ کر 9.12 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 2.86 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول ہوئے تھے۔

Related posts

پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار

Mobeera Fatima

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

Mobeera Fatima

خاور مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری

admin

Leave a Comment