Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں نوید قمر اور شیری رحمان سمیت مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں۔ یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں۔ دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم اور تاریخ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔

Related posts

جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرل بل مسترد کر دیا ، حمایت کرنیوالے پارٹی ارکان سے جواب طلب

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

Mobeera Fatima

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment