Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، مریم نواز کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وکلاء کو بھی چاہیے معاملات ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ وکلاء کی طرف سے سول عدالتوں کی منتقلی اوردہشت گردی کے مقدمات کے خلاف وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے وکلاء کو ہائیکورٹ میں داخلے سے روکنے کی کوشش کی۔

وکلاء کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس نے وکلا پر بدترین لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلا کو گرفتار بھی کیا، وکلا نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس پی ماڈل ٹاؤن زخمی ہو گئے۔

Related posts

پنجاب کے مختلف درباروں میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات ، 8 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment