Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر دو جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔

مکہ مکرمہ، مرکزی علاقے، مشاعر مقدسہ، حرمین ٹرین سٹیشن، عارضی سکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں بغیرحج پرمٹ اور خلاف ورزیوں پر پکڑے جانے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے۔

خلاف ورزی کرنے والے مقیم غیر ملکیوں اور وزیٹرز کو بے دخلی کے ساتھ مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔بیان میں حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ عازمین حج سلامتی اور آرام کے ساتھ مناسک ادا کرسکیں۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ امن عامہ نے اس سے قبل بیان میں ہفتہ4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

جس کے تحت مکہ مکرمہ میں داخلے کے لئے انٹری پرمٹ ضروری ہوگا، بیان میں کہا گیا تھا کہ نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment