Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن

وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے اسے ریٹائرمنٹ میں تبدیل کر دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے 3  مئی کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔

صدر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس اور نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کی تھی جس کا فیصلہ 22  مارچ 2024 کو سنایا گیا۔عدالت نے شوکت صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

Related posts

معیشت کیلئے اچھی خبریں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، عطا اللہ تارڑ

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی لابیز کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment