Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پرویز الہیٰ کی اسپتال منتقلی یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ 15 دن میں پرویز الہٰی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا تھا۔

Related posts

مری میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

Mobeera Fatima

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ، آمریت کے اندھیروں کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

Leave a Comment