Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی آئی پی کے پشاور میں مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے۔

طویل عرصے سے پارٹی کا سیاسی اکٹھ بھی نہ ہو سکا، عملے کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث پارٹی کا سیکرٹریٹ چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا، سیکرٹریٹ کے ملازمین کو الیکشن کے فورا بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

مالک مکان عثمان خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی نے بجلی کا بل تک ادا نہیں کیا، 2 لاکھ 44 ہزار واجب الادا بجلی کا بل پی ٹی آئی پی کے ذمے ہے۔

قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان نے مرکزی سیکرٹریٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آفس کیلئے دوسری جگہ دیکھ رہے ہیں، جلد دوسرا دفتر مل جائے گا۔

ترجمان پارٹی ضیا اللہ بنگش کے مطابق پہلا دفتر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا، محفوظ مقام کا انتخاب کر کے مرکزی سیکرٹریٹ کھولا جائے گا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، جلد پشاور آ کر دیکھوں گا۔

Related posts

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، خیبر پختونخوا حکومت کا انکوائری کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سندھ حکومت نے خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا عمل شروع کردیا

Mobeera Fatima

غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment