Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی: سندھ حکومت کورنگی ندی پل کا سنگ بنیاد رکھ کر تعمیر کرنا بھول گئی

کراچی کے علاقے قیو م آباد سے کورنگی کراسنگ تک کا راستہ طے کرنے کے لیے ملیر ندی پر پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سندھ حکومت اسے تعمیر کرنا بھول گئی۔

کورنگی کاز وے پل کے افتتاحی کام کی تقریب 7 اگست 2023 کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت ہوئی تھی۔ معاہدے کے مطابق اس منصوبے کو دو سال میں مکمل کیا جانا ہے جبکہ سندھ حکومت کے مطابق اسے ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سنگِ بنیاد رکھنے کے 8 ماہ کے بعد بھی ٹھیکیدار کمپنی کو اب تک کنسلٹنٹ فرم کی طرف سے منصوبے کا پورا ڈیزائن اور ڈرائنگ نہیں مل سکی۔ یہی وجہ ہے کہ ملیر ندی پر پل بنانے کا کام شروع نہیں ہو پارہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں پل تعمیر ہونا ہے اس کے اوپر کے الیکٹرک کی ایکسٹر ہائی ٹینشن لائنیں گز رہی ہیں۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے بجلی کمپنی نے 60 کروڑ روپے کی رقم اور جگی مانگی ہے۔

صرف یہی نہیں یہ کام مکمل کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہوگا لیکن اب تک دونوں چیزوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Related posts

کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی، مریم نواز

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا

Mobeera Fatima

کراچی، شہر میں داخل ہونیوالی انٹر سٹی بسوں کے خلاف ای چالان کا اغاز

Mobeera Fatima

Leave a Comment