Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

خلیجی ریاستوں میں بارشیں، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے ہدایات جاری

پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن) نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کا فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

قومی ائیر لائن کے اعلامیہ کے مطابق  کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ قومی ائیر لائن کو اپنے مسافروں کے زحمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے۔

صورتحال بہتر ہونے پر فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دیا جائے گا، قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی آئی اے کی کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔

Related posts

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

Mobeera Fatima

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آ گئی

Mobeera Fatima

روس میں ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہو گیا ، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment