دفتر میں بیٹھے اکثر لوگ سستی، تھکن اور نیند کا شکار ہو جاتے ہیں، اسکرین پر گھورتے رہنا اور یہ جاننا کہ آپ پچھلے 10 منٹ سے ایک ہی ای میل دوبارہ پڑھ رہے ہیں اور آپ کے اندر کام کرنے کی ہمت ختم ہوتی جارہی، دفتر میں ایسی بہت سی عادات ہیں جو آپ کی توانائی چھین رہی ہیں۔

ناشتہ چھوڑ کر کافی پینا:
خالی پیٹ کافی یا میٹھی چائے پینے سے شوگر اچانک بڑھتی ہے اور پھر گر جاتی ہے، جس سے چند گھنٹوں میں ہی ڈھیلے اور سست ہو جاتے ہیں، اس لئے بہتر اور فوری حل یہ ہے کہ کافی سے پہلے پروٹین، صحت مند چکنائی اور فائبر والا ناشتہ کریں۔

لنچ میں بھاری کارب:
برگر یا پیزا ذائقہ دار ضرور ہیں مگر دوپہر کی نیند بھی ساتھ لاتے ہیں، اس لئے بہترین حل یہ ہے کہ ہلکی اور پروٹین والے کھانے کھائے جائیں۔

مسلسل سوشل میڈیا اسکرول کرنا
ای میل کے بیچ میں سوشل میڈیا کے کچھ منٹ کے استعمال سے دماغ کی توجہ بکھر جاتی ہے، بہتر ہے کچھ اسٹریچ کریں، ساتھی سے بات کریں یا کھڑکی سے باہر دیکھیں۔

خراب آفس لائٹنگ
زیادہ تیز یا مدھم روشنی آپ کے دماغ کو نیند کا سگنل دیتی ہے، اگر ممکن ہو قدرتی روشنی کے قریب بیٹھیں یا ڈیسک لیمپ استعمال کریں۔
