Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

برکینا فاسو میں غیر ملکی این جی او کے 8 ملازمین جاسوسی کے الزام میں گرفتار

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

گرفتار شدگان کا تعلق انٹرنیشنل این جی او سیفٹی آرگنائزیشن (INSO) سے ہے، جو نیدرلینڈز میں قائم ایک ادارہ ہے۔ INSO کا کہنا ہے کہ وہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا ہے تاکہ امدادی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں ، 35 شہید ، 300 زخمی

Mobeera Fatima

چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے ، چینی صدر

Mobeera Fatima

غزہ جنگ ، اسرائیل نے فلسطینیوں پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا

Mobeera Fatima

Leave a Comment