جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے (Earthquake) کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، اسکول فوری طور پر بند کر دیئے گئے۔
پاپوا نیو گنی میں 6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
فلپائن کے سرکاری ٹی وی نے ایسی فوٹیجز نشر کی ہیں جن میں شہریوں کو کھلے میدانوں میں بیٹھے دیکھا گیا، اسپتالوں کے عملہ بھی مریضوں کو باہر لے آیا۔

فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے نے بتایا ہے کہ مِنڈاناؤ کے مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ، جبکہ مرکز ڈواؤ اوریئنٹل صوبے کے سینٹیاگو شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔
