چین کی مشہور بیٹری ساز کمپنی نے 6 لاکھ میل تک چلنے اور دس منٹ میں چارج ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیٹری متعارف کرا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق CATL نے یورپ کے لیے شین شنگ پرو نامی سپر فاسٹ چارجنگ بیٹری متعارف کرا دی ہے جس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی پائیداری ہے۔
یہ بیٹری 2 لاکھ کلومیٹر (1 لاکھ 24 ہزار میل) کے استعمال کے بعد صرف 9 فیصد تک کمزور ہوگی، جو ایک بہترین کارکردگی ہے۔ مزید یہ کہ یہ بیٹری 10 لاکھ کلومیٹر (6 لاکھ 21 ہزار میل) تک اپنی 70 فیصد صلاحیت برقرار رکھ سکے گی اور 10 ہزار مرتبہ چارج/ڈسچارج سائیکلز برداشت کر سکے گی۔
