Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

صحت مند ہاضمہ اور مضبوط دل کے لیے 6 بہترین میوے اور بیج

میوے اور بیج فائبر، صحت مند چکنائی اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں، روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، دل کی صحت مضبوط رہتی ہے، اور بلڈ شوگر کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق میوے اور بیج میں موجود وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کو کم کرنے، جلد کو صحت مند رکھنے، قوتِ مدافعت بڑھانے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فائبر سے بھرپور میوے اور بیج

۔ چیا سیڈز: 10 گرام فی اونس
چیا سیڈز فائبر، پروٹین اور اومیگا-3 سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتے، ہاضمہ درست رکھتے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتے ہیں۔

۔ فلئیکس سیڈز: 8 گرام فی اونس
فلیکس سیڈز دل کے لیے مفید، کولیسٹرول کم کرنے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہیں۔ ان میں موجود غذائی اجزا جلد، بالوں اور ہارمونز کے توازن کے لیے بہترین ہیں۔

۔ بادام اور پستہ: 3 گرام فی اونس
یہ میوے دل، دماغ اور جلد کے لیے فائدہ مند ہیں۔ صحت مند چکنائی اور پروٹین سے بھرپور ہونے کے باعث توانائی فراہم کرتے اور وزن کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔

۔ سن فلاور سیڈز اور پیکنز: 3 گرام فی اونس
یہ وٹامن E اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو دل اور جلد کو صحت مند رکھتے ہیں۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے اور جسم میں سوزش کم کرتے ہیں۔

۔ کدو کے بیج اور اخروٹ: 2 گرام فی اونس
یہ بیج دماغی صحت، دل کے نظام اور نیند کے لیے مفید ہیں۔ ان میں موجود میگنیشیم اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز توانائی بڑھاتے اور سوزش کم کرتے ہیں۔

۔ چنبیلی کے بیج : 1 گرام فی اونس
یہ بیج مکمل پودوں پر مبنی پروٹین کا ذریعہ ہیں۔ یہ دل، پٹھوں، جلد اور قوتِ مدافعت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔

Related posts

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

admin

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment