اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔
واقعہ اٹلی کے ڈولومائیٹ پہاڑی سلسلے میں ہفتہ کی سہ پہر پیش آیا ۔ کوہ پیماؤں میں 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ ریسکیو مشن نے پانچوں کوہ پیماؤں کی لاشیں برف سے نکال لیں۔
ماؤنٹین ریسکیو سروسز نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو گروپوں پر مشتمل کوہ پیما ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئے جو پہاڑ سے نیچے کی طرف لڑھکتا ہوا آیا اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے نزدیک ان کوہ پیما گروپوں کو نشانہ بنا گیا۔
ریسکیو سروسز کے مطابق پہلے گروپ میں 3 لوگ شامل تھے۔ یہ تینوں برف کے نیچے مکمل طور پر دب گئے۔ دو ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کا تعلق دوسرے گروپ سے تھا۔ البتہ ٹیم کے باقی ارکان محفوظ رہے۔
