Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

نئے سال کے موقع پر 3 تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

کویت نے نئے سال کے موقع پر تین تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شب معراج اور نئے سال کے آغاز پر چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

تین روزہ تعطیل نئے سال کے آغاز پر ہوں گی، یکم جنوری بروز جمعرات سے تین جنوری بروز ہفتہ تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں چھٹیاں ہوں گی، نئے سال میں کام کا باقاعدہ آغاز چار جنوری بروز اتوار سے ہو گا۔

اس کے علاوہ تین تعطیلات شب معراج کی مناسب سے دی جائیں گی، شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی چونکہ کویت میں جمعہ کے دن پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو اس مناسبت سے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔

Related posts

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

Mobeera Fatima

امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں

Mobeera Fatima

نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment