Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

27 سالہ جدوجہد، 22 ارب ڈالر خرچ مگر پولیو پر قابو پانے میں ناکام ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے قائم آزاد نگرانی بورڈ (آئی ایم بی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 37 سال کی کوششوں اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا ابھی تک اس مرض سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں 26 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، جس پر آئی ایم بی نے وارننگ جاری کی ہے کہ  پرانے طریقہ کار اب مؤثر ثابت نہیں ہو رہے اور پولیو پر قابو پانے کی حکمتِ عملی ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مرض کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح ذمہ داری ضروری ہے، کیونکہ موجودہ نظام کئی کمزوریوں کا شکار ہے، ان میں فنڈنگ کا غیر مؤثر استعمال، ویکسینیشن پروگرام کے ساتھ ناکافی انضمام، حکومتوں کی کم دلچسپی اور کمزور احتساب شامل ہیں، جو صرف رپورٹز جاری کرتا ہے لیکن عملی نتائج نہیں دیتا۔

آئی ایم بی کے چیئرمین سر لیام ڈونلڈسن نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدانوم کو خط میں لکھا کہ دنیا اس وقت ایک نہایت مشکل مرحلے پر کھڑی ہے، وائرس کی مسلسل منتقلی، جغرافیائی سیاسی مسائل اور مالی دباؤ اس پروگرام کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

Related posts

عدالت نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں

Mobeera Fatima

پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا، پاکستان علما کونسل کایوم تشکر ودعا منانے کا اعلان

Mobeera Fatima

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment