چین کے شہر چانگشا میں 11 سالہ لڑکا لیانگ لیانگ 14 گھنٹے مسلسل پڑھائی اور ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال پہنچ گیا۔
چین میں تعلیمی دباؤ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے, جب لیانگ لیانگ نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے ہوم ورک کیا، جس کے بعد رات 11 بجے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور والدین نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
رپورٹس کے مطابق اسے تیز سانس لینے، چکر، سر درد اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہوئی، ڈاکٹروں نے اس کی وجہ ہائپر وینٹیلیشن یعنی ضرورت سے زیادہ تیز اور گہری سانس لینا قرار دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو یہ مسئلہ مسلسل دباؤ اور جذباتی تناؤ کی وجہ سے ہوا، ہسپتال میں بچے کو سانس کے ماسک کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا اور اسے سانس معمول کے مطابق لینے کی ہدایت کی گئی۔
